دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے حیدرآباد یونیورسٹی میں ایک دلت طالب علم کی خود کشی کو ملک میں جمہوریت اور سماجی انصاف کے قتل کے مترادف قرار دیتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے متعلقہ وزیروں کو برطرف کر کے قوم سے معافی مانگنی
چاہیے۔
مسٹر کیجریوال نے ٹویٹر پر کہا کہ "دلتوں کی فلاح و ترقی مودی سرکار کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن اس کے برعکس مودی جی کے وزیروں نے یونیورسٹی سے پانچ دلت طالب علموں کا اخراج کروایا"۔
انہوں نے کہاکہ "یہ خود کشی نہیں ہے، بلکہ یہ قتل ہے